ہندوستانی سماج کو سمجھنے کے لیے Understanding India کورس کا انعقاد

 ہندوستانی سماج کو سمجھنے کے لیے 

Understanding India 

کورس کا انعقاد

                                                              احسان احمد کے، وانمباڑی (تملناڈو)

ادراک فاؤنڈیشن کی طرف سے Understanding India کے نام سے ایک سرٹیفیکیشن کورس منعقد کیا گیا، جس کا اصل مقصد یہ تھا کہ ہندوستانی مسلمان اپنے موجودہ دور کے چیلنجز کا مضبوطی سے مقابلہ کر سکیں۔ یہ طے کیا گیا تھا کہ اس کورس کے ذریعے شرکاء کے اندر بھارتی معاشرے کے بارے میں گہری سمجھ پیدا کی جائے۔ انہیں اس وسیع موضوع کے تاریخی، سماجی اور معاشی پس منظر میں سیکھنے اور سمجھنے کا موقع دیا جائے تاکہ ان کی فکری افق کو وسعت حاصل ہو۔

اس کورس کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے پچھلے سال ستمبر کے مہینے میں کیا گیا۔ دو سو سے زیادہ افراد نے اس کورس میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ لیکن اس کورس میں صرف چالیس لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لہٰذا چالیس شرکاء کے ساتھ اکتوبر کے آخری ہفتے میں کورس کا آغاز کیا گیا۔

یہ کورس آن لائن منعقد کیا گیا۔ کورس کو بہت ہی مؤثر انداز میں ڈیزائن کیا گیا جس میں آٹھ ماڈیولز Modules بنائے گئے تھے اور ہر ماڈیول کے تحت دو سے چار لیکچرز منعقد ہوئے۔ کُل ملا کر پچیس عنوانات پر لیکچرز دیے گئے۔ لیکچرز عموماً ہفتہ یا اتوار کی رات کو نو سے دس بجے تک زوم ایپ (Zoom App) کے ذریعے منعقد ہوتے تھے۔ ماڈیولز کے عنوانات حسبِ ذیل ہیں:

1.           بنیادی تصورات

2.            قدیم ہندوستانی تاریخ

3.            قرون وسطیٰ کے ہندوستان کی تاریخ

4.            جدید ہندوستانی تاریخ

5.            دورِ حاضر کے ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل

6.            انڈین سوسائٹی کی سمجھ

7.            اہم مسلم مفکرین اور ان کے نظریات کا تعارف

8.            ہندوستانی مسلمان

اس کورس کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ایک مثال پیش ہے: ساتویں ماڈل "اہم مسلم مفکرین اور ان کے نظریات کا تعارف" کے تحت چار لیکچرز منعقد کیے گئے جن میں شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ، علامہ شبلی نعمانیؒ، سر سید احمد خاں، علامہ اقبالؒ، مولانا ابوالکلام آزادؒ اور مولانا مودودیؒ کے افکار اور نظریات پر بحث کی گئی۔ اس کے علاوہ، بہت ہی اہم موضوعات جیسے "اصل ہندوستانی کون؟"، "ہندوستان میں اسلام کیسے پھیلا؟" اور "حیاتِ اورنگ زیب" پر بھی لیکچرز دیے گئے۔

ہر ماڈیول کے تحت آٹھ سے دس کتابوں کے نام بھی شرکاء کو نصاب کے طور پر بتائے گئے، تاکہ وہ ان کا مطالعہ کرکے ماڈیول کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور اس میں مہارت حاصل کرسکیں۔

یہ کورس چھ مہینے تک جاری رہا اور اس سال اپریل کے آخری ہفتے میں اختتام پذیر ہوا۔ جناب شبیع الزماں صاحب، جناب ندیم احمد صاحب اور جناب صلاح احمد صابری صاحب جیسے ماہر اسکالرز نے سیشنز لیے۔

ادراک فاؤنڈیشن ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو تعلیم، مسلم تاریخ اور فکری ترقی پر مرکوز ہے۔ ادراک کا مقصد یہ ہے کہ ایسے افراد تیار کیے جائیں جو باخبر ہو کر بدلتی دنیا میں کامیابی حاصل کریں اور قوم کے رہبر بنیں۔ امید ہے کہ ادراک ہماری کمیونٹی کے لیے اسی طرح کے دیگر مفید پروگرام پیش کرتا رہے گا، جن سے ایک ایسی نسل پروان چڑھے گی جس کی بنیاد حکمت، علم اور واضح فہم پر ہوگی، اِن شاءاللہ۔۔۔

---٭---٭---٭---

The author can be contacted at ehsanahmed000@gmail.com

Comments

  1. بہترین کوشش

    ReplyDelete
  2. Zabardast Aaj ki noujawan nasal ki zaroorat

    ReplyDelete
  3. Zafarrahmani7@gmail.com12 July 2025 at 20:53

    Maa shaa Allah. Afsos ke is course me shirkath na karsaka.
    Second course kab aaghaz hoga ittilaà den to nawazish hogi.
    Report qabil e tareef hai.
    Allahumma zid fa zid

    ReplyDelete

Post a Comment