آمبور کی مشہور یوٹیوب فیملی
ایک گھرانہ چار تخلیقی آوازیں
احسان احمد کے (وانمباڑی، تملناڈو)
تملناڈو کے شہر آمبور سے تعلق رکھنے والے جناب وی۔ ایم۔
خلیل الرحمٰن صاحب کا خاندان ایک منفرد حیثیت رکھتا ہےجس کے چار افراد سوشل میڈیا
پر نہایت فعال ہیں۔ یہ سب اپنی تخلیقات، ویڈیوز، شارٹس (Shorts)، ریلس (Reels) وغیرہ کے ذریعہ مفید اور بامقصد کام انجام دے رہے ہیں۔
اس خاندان کی پہلی شخصیت جو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر فعال
ہیں وہ خود جناب وی۔ ایم۔ خلیل الرحمٰن صاحب ہیں۔ وہ پچھلے دس سالوں سے "وی۔ ایم۔ خلیل الرحمٰن چینل"کے ذریعہ یوٹیوب پر
ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ آپ نے اب تک چھ ہزار سے زیادہ ویڈیوز ریلیز کی ہیں اور آپ
کے چینل کے ڈھائی ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔آپ کے ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ
آپ کو تینوں زبانوں اردو، انگریزی اور تمل پر عبور حاصل ہے۔ ان ویڈیوز میں آپ کبھی
نیوز ریڈر بن جاتے ہیں تو کبھی کسی خبر پر تبصرہ کرتے ہیں خصوصاً مقامی خبروں پر
آپ کا تجزیہ قابلِ ذکر ہے۔
آپ صرف ایک یوٹیوبر ہی نہیں بلکہ ایک باذوق قلمکار بھی ہیں۔
آپ تقریباً پچاس برسوں سے ایک شوقین قاری رہے ہیں۔ اخبارات اور رسائل کو خطوط
لکھنا اور اپنے مضامین ارسال کرنا آپ کا مشغلہ رہا ہے۔ آپ ایک بلاگر بھی ہیں اور
اپنے مضامین تقریباً سترہ سال سے اپنے بلاگ (https://vmkhaleelurrahman.blogspot.com)
کے ذریعے شیئر کر رہے ہیں۔ جولائی کے مہینے میں آپ کی لکھی
ہوئی کتاب “Writing
to the Press” کا پہلا حصہ منظرِ عام پر آیا جس میں مشہور و معروف اخبارات
کو لکھے گئے آپ کے خطوط اور مضامین شامل ہیں۔ حال ہی میں اس کتاب کا دوسرا حصہ بھی
شائع ہوچکا ہےجس میں مزید خطوط اور مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ پہلا حصہ 173 صفحات
پر مشتمل ہے اور دوسرا حصہ 141 صفحات پر۔
اس خاندان کی دوسری شخصیت آپ کی دختر محترمہ آمنہ خلیل
سلیمان صاحبہ ہیں، جن کا “Aamina Creations” کے نام سے اپنا ایک یوٹیوب چینل ہے۔ اس چینل پر اب تک 440 سے زیادہ ویڈیوز
شیئر کی جا چکی ہیں۔ ان ویڈیوز میں گھریلو طور پر بنائی گئی اشیاء، ڈرائنگز،
کرافٹس، منی ایچر (Miniature) ماڈلز اور وہ تمام
چیزیں شامل ہیں جو وہ اپنے بچوں کے لیے تیار کرتی ہیں اور ان کے بنانے کا طریقہ
بھی دکھاتی ہیں۔ یعنی یہ چینل گھریلو تخلیقات، آرٹس اور بچوں سے متعلق دلچسپ
موضوعات کا مجموعہ ہے۔https://www.aminacreations.com/ کے نام سے ان کا ایک ویب سائٹ بھی ہے، جس میں مزیدار کھانے،
لباس ڈیزائن کے اسباق، ہنری تخلیقات (کرافٹس)، کہانیاں اور نظمیں شیئر کی جاتی
ہیں۔ یہ ویب سائٹ اُن لوگوں کے لیے ہے جو آسان تراکیب، سلائی کڑھائی اور تخلیقی
آئیڈیاز ایک ہی جگہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
تیسری شخصیت آپ کی بہو محترمہ بانگی جمیمہ حدیبیہ صاحبہ کی
ہےجو اپنے چینل “Creative
Hud” کے ذریعہ دلچسپ اور تخلیقی آئیڈیاز، گھریلو کرافٹس، منفرد
تراکیب اور آرٹ و کیلیگرافی کے طریقے شیئر کرتی ہیں۔ اس چینل کے ذریعہ اب تک 363 ویڈیوز شیئر کئے
جاچکے ہیں اور اس کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ سے
زیادہ ہے۔
چوتھی اور نہایت دلچسپ شخصیت آپ کے پوتے ماسٹر ابیان ہادی ازہر
کی ہےجن کی عمر صرف ڈھائی سال ہے۔ ان کا انسٹاگرام پر (abyanhadiazhar) کے نام سے ایک اکاؤنٹ ہے جس پر ان کی اداکاری کے ویڈیوز اُن کی والدہ
شیئر کرتی ہیں۔ ان ویڈیوز میں انہیں دعائیں کرتےہوئے، نماز پڑھتے ہوئے اور اچھی
سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ماشاء اللہ اس ننھے سے سوشل میڈیا
انفلوئنسر
(Social Media Influencer) کے فالوورز (Followers) کی تعداد پینتالیس ہزار سے زیادہ ہے۔
ماشاءاللہ اس خاندان کے افراد کو دیکھ کر دوسروں کو بھی کچھ نیا کرنے
کا حوصلہ ملتا ہےاور جو پہلے سے کچھ کر رہے ہیں انہیں مزید ترغیب حاصل ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جناب وی۔ ایم۔ خلیل الرحمٰن
صاحب کی عمر اور کاوشوں میں برکت عطا فرمائےان کے تمام افرادِ خاندان پر اپنی
رحمتیں نازل کرےاور ہم میں سے ہر ایک کو سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرنے کی توفیق
عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
https://www.youtube.com/@v.m.khaleelurrahman7529
https://vmkhaleelurrahman.blogspot.com/
https://www.youtube.com/@AminaCreations
https://www.aminacreations.com/
https://www.youtube.com/@CreativeHud
https://www.instagram.com/abyanhadiazhar/
---٭---٭---٭---
The author can be contacted at ehsanahmed000@gmail.com






Aameen.
ReplyDelete