ادراک ٹیم کے ساتھ دو دن

ادراک ٹیم کے ساتھ دو دن

احسان احمد کے (وانمباڑی، تملناڈو)


میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اُس نے مجھے "ادراک" کے پروگرام میں شرکت کا موقع عطا فرمایا۔ میں نے شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں، لیکن آخری وقت میں طبیعت کی خرابی کے باعث شرکت دشوار محسوس ہورہی تھی۔ تاہم، اللہ کے فضل و کرم سے میں کسی طرح اورنگ آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، جہاں یہ پروگرام بروز ہفتہ، 16 اگست کو منعقد ہوا۔ الحمدللہ!

 

دو دن کا یہ پروگرام ہر اعتبار سے یادگار ثابت ہوا۔ چاہے وہ پروگرامز ہوں، انتظامات، مقام یا شرکاء کی موجودگی۔

 

شبیع سر کو میں پچھلے تین سال سے جانتا تھا، اور وہ مجھے گزشتہ ایک سال سے، لیکن بالمشافہ ملاقات اب پہلی بار ممکن ہوسکی۔ ان سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئی، کیونکہ میں ان کے طرزِ فکر کا گہرا مداح بن چکا ہوں۔ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔

 

ادراک کے دیگر ممبران سے بھی پہلے آن لائن گفتگو ہوچکی تھی، لیکن ان سے براہِ راست ملاقات نہایت مفید ثابت ہوئی۔


شرکاء میں تقریباً ہر شخصیت نے متاثر کیا:

·    افتخار بھائی کی دینی بصیرت

·    قمر بھائی کی سیاسی فہم

·    غوث بھائی اور شفیق بھائی کا کچھ کرنے کا جذبہ

·    ندیم بھائی اور صلاح بھائی کا گہرا مطالعہ

·    ماجد بھائی کا عملی جوش

·    شرجیل بھائی اور جلیل بھائی کی تکنیکی صلاحیت

·    اشفاق بھائی اور جنید بھائی کی باوقار خاموشی

·    مجتبیٰ عمیر بھائی کا تنظیمی تجربہ

·    رمیز بھائی کی اپنے شہر اورنگ آباد سے بے پناہ محبت


اس زبردست ٹیم کا سہرا شبیع سر کے سر جاتا ہے، جنہوں نے فکری اور عملی اعتبار سے موزوں افراد کو یکجا کیا۔ ان شاء اللہ، جب یہ ٹیم مل کر کام کرے گی تو یقیناً ایک مثبت اور مؤثر تبدیلی ممکن ہوسکے گی۔


ادراک فاؤنڈیشن کا مقصد دورِ حاضر میں ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش فکری و نظریاتی چیلنجز کا مدلل اور مؤثر انداز میں سامنا کرنا ہے۔


اس میٹنگ میں ادراک فاؤنڈیشن کی آئندہ دو سالہ منصوبہ بندی پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ اس دوران ادارے کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ طے کیا گیا کہ ہمیں کن میدانوں میں کام کرنا ہے اور انہیں کس حکمتِ عملی سے انجام دینا ہے۔


پروگرام کو اس انداز سے ترتیب دیا گیا کہ اس کے ذریعہ ادراک کے مرکزی اہداف حاصل ہوسکیں: جیسے مسلمانوں کو فکری و نظریاتی رہنمائی فراہم کرنا اور ہندوتوا کے اسلاموفوبیائی بیانیے کا ایک مضبوط علمی و فکری جواب تیار کرنا۔


اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ یہاں تقاریر کم اور ڈسکشن زیادہ تھے، جس کے ذریعے تمام شرکاء کو اپنی رائے پیش کرنے اور سیکھنے کا بھرپور موقع ملا۔


پروگرام کے بعد اورنگ آباد کے تاریخی مقامات جیسے اورنگ زیب عالمگیرؒ کی مزار، دولت آباد قلعہ اور بی بی کا مقبرہ کی بھی سیر کی گئی جو ایک خوشگوار اور علم افزا تجربہ رہا۔


اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ادراک فاؤنڈیشن کی کوششوں میں برکت عطا فرمائے اور ہم سب کو طے شدہ مقاصد کے حصول کی توفیق بخشے۔ آمین یا رب العالمین۔۔۔


--٭٭--٭--٭٭-- 

The author can be contacted at ehsanahmed000@gmail.com

Comments

  1. MUBARAK HU. ALLAH IDRAAK FOUNDATION KI MUKAMMIL KAMYABI ATA KARE. AAMEEN YA RABBUL AALAMEEN.

    ReplyDelete
    Replies
    1. جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔ آمین یا رب العالمین

      Delete
  2. مبارکباد۔۔احسان بھائی۔۔بےحد مسرت کی بات ہے۔۔

    ReplyDelete
  3. Assalamualaikum sir, read glimpses of your enriching journey. May your horizon of thought keep expanding. Keep going

    ReplyDelete
    Replies
    1. Walaikumassalam. Jazakallahu Khairan Kaseera sir.

      Delete

Post a Comment