علامہ شبلی نعمانی ؒ کی کتاب 'الفاروق' پر مبنی
آل انڈیا آن لائن کوئز مقابلہ
احسان احمد کے (وانمباڑی، تملناڈو)
انجمنِ خدام الاسلام وانمباڑی (تملناڈو) کی جانب سے ایک آن
لائن کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا جو علامہ شبلی نعمانیؒ کی کتاب
"الفاروق" پر مبنی تھا۔ اس مقابلہ کا اعلان 1 مئی 2025ء کو واٹس ایپ کے
ذریعہ ہوا۔ اس میں حصہ لینے کے لئے 2,600 سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کروایا۔
رجسٹریشن کرنے والوں کے لئے ایک واٹس ایپ گروپ بنوایا گیا جس میں اس مقابلہ سے جُڑی
ساری اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کتاب کو پڑھنے کے لئے تقریباً ایک مہینے کا
وقت دیا گیا۔ واٹس ایپ گروپ میں کتاب کی پی۔ ڈی۔ ایف کاپی شیئر کردی گئی۔ اس کے
علاوہ کتاب کو خریدنے کے خواہشمند حضرات کے لئے اِس کے ناشر کا پتہ اور فون نمبر
بھی شیئر کردیا گیا۔
واٹس ایپ گروپ میں اس مقابلے کے متعلق متعدد سروے منعقد
کئے گئے جس سے پتہ چلا کہ تقریباً 200 لوگوں نے اس مقابلہ میں حصہ لینے کےلئے کتاب
کا انتظام کیا اور اسی سے کوئز کے لئے تیاری کی۔ باقی لوگوں نے پی۔ڈی۔ایف کے ذریعہ
اِس کتاب کا مطالعہ کیا۔
مقابلہ 1 جون 2025ء کو رات کے 9 بجے سے 10 بجے تک گوگل فارم
کے ذریعہ آن لائن منعقد ہوا۔ سوالنامہ اردو میں تھا جس میں 50 سوالات پوچھے گئے ہر
ایک سوال کے ساتھ چار options دئے گئے
تھے۔
مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے عمر کی
کوئی قید نہیں رکھی گئی اس میں طلباء، طالبات، مدارس کے طلباء اور ہر کوئی شریک
ہوسکتا تھا۔ مقابلہ میں 1,309 لوگوں نے جس میں 658 مردوں نے اور
651 خواتین نے حصہ لیا۔ ملک کی 21 ریاستوں سے لوگ اس مسابقہ میں شریک رہے۔ اس
مسابقہ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لئے پہلا انعام 5,000روپئے، دوسرا انعام 4,000روپئے اور تیسرا انعام 3,000 روپئے رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ
ترغیبی انعامات کے طور پر 10 فاتحین کو
500 روپئے فی کس عنایت کئے گئے۔ سارے شرکاء کو E-Certificate سے بھی نوازا گیا۔
مقابلہ کے بعد شرکاء سے اس مقابلہ کے بارے میں رائے بھی لی
گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے اس مقابلہ کو پسند کیا اور خواہش ظاہر کی اِس جیسے مقابلے ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ لوگ پھر سے کتابوں کی طرف مائل ہوں۔
کتاب پر مبنی اس کوئز مقابلے کے انعقاد کا مقصد نہ صرف لوگوں کو پڑھنے کی ترغیب دلانا ہے بلکہ اچھی کتابوں کے مطالعہ کی دلچسپی کو فروغ دینا بھی ہے۔ کتابوں کے ساتھ مشغول رہ کر انسان اپنے علم کو فروغ دے سکتا ہے، اپنی شخصیت کو سنوار سکتا ہے اور اپنی زبان میں مہارت پیدا کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس کتاب کو علامہ شبلی نعمانیؒ نے 1894ء میں
لکھنا شروع کیا تھا اور 1898ء میں اسے پایۂ تکمیل کو پہنچایا۔ یہ کتاب حضرت عمر
فاروق ؓ کی سوانح حیات ہے۔ اس کے دو حصے ہیں جس میں پہلے حصے میں آپؓ کی پیدائش سے
لیکر وفات تک کے واقعات کو پیش کیا گیا ہے اور دوسرے حصے میں آپ ؓکے نظامِ حکومت
پر روشنی ڈالی گئی ہے جس میں صیغۂ تعلیم، صیغۂ عدالت، صیغۂ محاصل، صیغۂ مذہبی جیسے
ابوابات شامل ہیں۔
انجمن خدام الاسلام وانمباڑی کی طرف سے یہ دوسرا آن لائن کوئز کا مقابلہ منعقد کیا گیا اس سے پہلے پچھلے سال اکتوبر کے مہینے میں مولانا عنایت اللہ سبحانی صاحب کی کتاب "محمد عربیؐ" پر مبنی ایک مقابلہ منعقد ہوا جس میں 400 لوگوں نے شرکت کی تھی۔
٭٭٭ختم شد٭٭٭
The author can be contacted at ehsanahmed000@gmail.com

اللّٰہ تعالیٰ انجمن خدام الاسلام کو خوب ترقیوں سے نوازے، اور اُن تمام حضرات کو جزائے خیر دے جن کی محنت سے یہ مسابقہ ہوا۔
ReplyDeleteاللہ اس عمل کو قبول فرمائے اور ذخیرہ آخرت بنائے۔ آمین
آمین یا رب العالمین۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
Deleteماشاءاللہ! اللہ تعالیٰ آپ کی کاوشوں کو قبول کریں اور عوام و خواص کے اندر حصول علم کی جدوجہد ہمیشہ کےلئے جاری رہے۔
ReplyDeleteآمین۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
Deleteبہت خوب
ReplyDeleteنوشادزبیرملک
الکتاب فاؤنڈیشن
شکریہ محترم۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
Delete