وانمباڑی میں صدقہ و خیرات کی ایک دیرینہ روایت
احسان احمد کے (قلعہ، وانمباڑی)
ہمارا شہر ایک تاریخی شہر ہے جو ادبی، تعلیمی، ثقافتی،
سیاسی اور تقریباً ہر لحاظ سے مشہور رہا ہے۔ اسی طرح یہاں کے مسلمان سخاوت کے لئے
بھی بے حد مشہور رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال ہمیں آج سے تقریباً 118 سال پہلے 'دی
مدراس ویکلی میل' نامی مشہور اخبار میں چھپی ایک خبر کے ذریعہ ملتی ہے۔ جس میں لکھا
گیا ہے کہ اُس سال کے رمضان کے مہینے میں وانمباڑی کے مالداروں نے غریبوں میں
کپڑے، چاول اور پیسے تقسیم کئے۔ جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے صرف اندورنِ شہر سے ہی
نہیں بلکہ شہر کے اطراف و اکناف کے قصبوں سے بھی بے حساب غرباء اور مساکین وانمباڑی
آئے ہوئے تھے۔ اُن دنوں ہیضہ (Cholera) کی وباء بھی پھیلی ہوئی تھی لیکن اللہ تعالیٰ کے
فضل و کرم سے وباء کے پھیلنے یا اور بڑھنے میں اس جم غفیر کا کوئی حصہ نہیں رہا۔
اخبار کے اس تراشے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غرباء میں اناج، کپڑوں اور پیسوں کی
تقسیم ہمارے شہر میں صرف اُس سال نہیں بلکہ ہر سال کی جاتی تھی۔ اس سے ہمیں یہ بات
معلوم ہوتی ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے سخاوت میں اپنی ایک مثال قائم کی ہے۔ اخبار
کا تراشہ بھی اس مضمون کے آخر میں شیئر کیا جارہا ہے۔
یہ واقعہ ایک صدی پہلے کا ہے لیکن
آج بھی الحمدللہ وانمباڑی میں رمضان اور غیر رمضان میں اسی طرح کی روایت جاری ہے۔
آج وانمباڑی میں انفرادی طور پر ہی نہیں بلکہ اداروں کی شکل میں بھی سخاوت کا کام
عروج پر ہے۔ جب معاشی مشکلات یا سماجی مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو صدقہ و خیرات
لوگوں کے دکھ درد کو کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن جاتا ہے۔
اسلام میں صدقہ و خیرات کی بہت زیادہ اہمیت ہے یہ صرف مال
اور اناج تقسیم کرنے کا عمل نہیں بلکہ انسان کی روح کی صفائی اور اُس کے ایمان کا
مظاہرہ ہے۔ قرآن مجید میں ضرورت مندوں، یتیموں اور غریبوں میں صدقہ و خیرات کرنے
کی بار بار ہدایت ملتی ہیں اور خاص کر رمضان کا مہینہ اس کے لئے بہت اہم سمجھا
جاتا ہے۔
قرآن مجید میں سورۃ الحدید کی 17ویں آیت میں اللہ تعالیٰ کا
ارشاد ہے کہ "مَردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں اور جنھوں
نے اللہ کو قرضِ حَسَن دیا ہے، اُن کو یقیناً کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان
کے لئے بہترین اجر ہے"۔
سورۃ التوبہ کی 103ویں آیت میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ "اے نبیؐ! تم ان کے اموال میں سے صدقہ لے کر انھیں پاک کرو اور (نیکی کی راہ میں) انھیں بڑھاؤ، اور ان کے حق میں دعائے رحمت کرو، کیونکہ تمھاری دُعا ان کے لئے وجہِ تسکین ہوگی، اللہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہے"۔
جب ہم وانمباڑی میں صدقہ و خیرات کی اس تاریخی مثال کو دیکھتے
ہیں تو ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ صرف ایک روایتی عمل نہیں بلکہ غریبوں کے لئے
ایک زندہ امید کی کرن ہے۔ آج کے دور میں جہاں ہم مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں
وہیں ہمیں سخاوت کی اس روایت کو زندہ اور پائندہ رکھنا چاہئے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس عظیم روایت
کو قائم و دائم رکھنے کی توفیق دے۔ اپنے اسلاف کی راہ پر چل کر اسلام اور ایمان کی
سچی مثال پیش کرنے والا بنائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے رشتہ داروں، پڑوسیوں اور ہر
ایک کی مدد کرنے اور ان کے کام آنے والا بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔


Assalamualaikum sir, nice article. May this tradition continue forever.
ReplyDeleteWalaikumassalam. Aameen. Jazakallah
Deleteیہ بہت اچھا آرٹیكل یے جو آج كے نوجوانوں كو ان كے اسلاف كے مزاجِ انفاق اور دوسروں كی مدد سے سرشار اسلاف كی روایتِ سے آشنا كراتا ہے۔ حقیقت یہ كہ وہی قوم كامیاب ہوتی ہے جو دینے والی ہو نہ كے لینے والی جیسا كہ ارشادِ نبوی ہے كہ "دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے" (الید العلیا خیر من الید السفلی). خطیب اسرارعمری.
ReplyDeleteشکریہ محترم۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
DeleteAsslmkm vrm vbr. Maa shaa Allah. Jazaka Allah
ReplyDeleteWalaikumassalam. Jazakallahu Khairan Kaseera
DeleteMashallah bohat khoob article ha jazakallah
ReplyDeleteJazakallahu Khairan Kaseera
DeleteMasha Allah ❤️
ReplyDeleteJazakallah
DeleteMa sha allah
ReplyDeleteJazakallah
DeleteExcellent. Good job Ehsan
ReplyDeleteThank you. Jazakallah
DeleteYaqeenan is rivayat ko zinda rakhna chahiye masha allah Allah tumhari kavishon bwhtareen ajar de
ReplyDeleteThank you. Jazakallahu Khairan Kaseera
DeleteTamil Mai translation nai huda hai
ReplyDeleteYou always share these posts at the perfect time! This was a much-needed reminder of Vaniyambadi’s spirit of generosity. Your work is truly an inspiration.
ReplyDeleteThank you so much. Jazakallahu Khairan Kaseera
DeleteAwesome bro.. Inspiring as well.. May Allah accept our collective efforts.. Aameen..
ReplyDeleteAlhamdulillah. Jazakallahu Khairan Kaseera
DeleteGreat Work Ehsan, thanks for including us and keep us informed. May Allah swt bless you and your family with multiple rewards for your good deeds.
ReplyDelete