اٹھارویں لوک سبھا انتخابات میں 24 مسلمانوں کی جیت

اٹھارویں لوک سبھا انتخابات میں 24 مسلمانوں کی جیت

احسان احمد کے، وانمباڑی (تملناڈو)

اٹھارویں لوک سبھا انتخابات میں 24 مسلمانوں نے جیت حاصل کی ہے۔ جس میں دو عورتیں (اقراء  چودھری اور ساجدہ احمد) بھی شامل ہیں۔ ان سب کے نام اور تفصیلات درج ذیل ہیں:

  

جیت کا مارجن

کُل ووٹ

سیاسی پارٹی

حلقہ پارلیمان اور ریاست

جیتنے والے امیدوار

نمبر

10,12,476

14,71,885

کانگریس پارٹی

دھوبڑی ، آسام

رقیب الحسین

1

59,692

4,02,850

کانگریس پارٹی

کشن گنج، بہار

محمد جاوید

2

49,863

5,67,092

کانگریس پارٹی

کٹیہار، بہار

طارق انور

3

1,88,416

3,56,866

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس

سری نگر ، جموں اور کشمیر

آغا سید روح اللہ مہدی

4

2,81,794

5,21,836

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس

اننت ناگ –راجوری ، جموں اور کشمیر

میاں الطاف احمد لاروی

5

2,04,142

4,72,481

آزاد ارکن پارلیمنٹ

بارہ مولہ ، جموں اور کشمیر

انجینیر شیخ عبدالرشید

6

3,00,118

6,44,006

انڈین یونین مسلم لیگ

ملاپورم ، کیرالا

ای۔ ٹی۔ محمد بشیر

7

2,35,760

5,62,516

انڈین یونین مسلم لیگ

پونانی ، کیرالا

ڈاکٹر ایم۔ پی۔ عبدالصمد صمدانی

8

1,14,506

5,57,528

کانگریس پارٹی

وڈاگرا ، کیرالا

شفیع پرمبیل

9

27,862

65,259

آزاد رکن پارلیمنٹ

لداخ

محمد حنیفہ جان

10

2,647

25,726

کانگریس پارٹی

لکشادیپ

محمد حمداللہ سعید

11

1,66,782

5,09,664

انڈین یونین مسلم لیگ

رام ناتھ پورم ، تمل ناڈو

نواز غنی کے

12

3,38,087

6,61,981

مجلس اتحاد المسلمین

حیدرآباد ، تلنگانہ

اسدالدین اویسی

13

69,116

5,28,013

سماج وادی پارٹی

کیرانہ ، اتر پردیش

اقراء چودھری

14

87,434

4,81,503

سماج وادی پارٹی

رام پور ، اتر پردیش

محب اللہ ندوی

15

1,21,494

5,71,161

سماج وادی پارٹی

سنبھل ، اتر پردیش

ضیاء الرحمٰن برق

16

1,24,861

5,39,912

سماج وادی پارٹی

غازی پور ، اتر پردیش

افضل انصاری

17

64,542

5,47,967

کانگریس پارٹی

سہارنپور ، اتر پردیش

عمران مسعود

18

1,16,637

5,44,427

ترنمول کانگریس

جہانگیر پور ، مغربی بنگال

خلیل الرحمٰن

19

85,022

5,24,516

ترنمول کانگریس

بہرام پور ، مغربی بنگال

یوسف پٹھان

20

1,64,215

6,82,442

ترنمول کانگریس

مرشد آباد ، مغربی بنگال

ابوطاہر خان

21

3,33,547

8,03,762

ترنمول کانگریس

بصیر ہاٹ ، مغربی بنگال

ایس۔ کے۔ نورالاسلام

22

2,18,673

7,24,622

ترنمول کانگریس

الو بیریا ، مغربی بنگال

ساجدہ احمد

23

1,28,368

5,72,395

کانگریس پارٹی

شمالی مالڈہ ، مغربی بنگال

ایشاء خان چودھری

24


اس بار کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کانگریس پارٹی کے رقیب الحسین ہیں جنہوں نے آسام کے حلقہ پارلیمان دھوبڑی سے اے آئی یو ڈی ایف کے صدر مولانا بدرالدین اجمل کو 10,12,475 ووٹوں کے مارجن سے بھاری شکست دی۔  مغربی بنگال کے حلقہ پارلیمان بہرام پور میں کرکٹر یوسف پٹھان نے کانگریس پارٹی کے مشہور و معروف سیاست دان ادھیر رنجن چودھری جو کہ مغربی بنگال کی کانگریس کمیٹی کے صدر بھی ہیں ان کو بھاری شکست دی۔  جموں اور کشمیر کے حلقہ پارلیمان بارہ مولہ میں انجینیر شیخ عبدالرشید نے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دی۔ انجینیرشیخ عبدالرشید فی الوقت تہاڑ جیل میں ہیں ان کے دو بیٹوں نے اپنے والد کی انتخابی مہم کی قیادت کی تھی۔  کیرانہ حلقہ پارلیمان سے جیتنے والی سماج وادی پارٹی کی امیدوار اقراء چودھری تمام مسلم امیدواروں میں سب سے کم عمر ہیں ان کی عمر 29 سال ہے۔

 

پچھلے انتخابات یعنی 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں 26 مسلمانوں کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

لوک سبھا میں مسلم ممبران پارلیمنٹ کی تعداد 

یہ مضمون پندرہ روزہ رسالہ"زبانِ خلق" کے 16 جون 2024ء کے شمارے میں شائع ہوا تھا۔

یہ مضمون"زبانِ خلق" کی ویب سائٹ میں بھی شامل ہے۔ لنک نیچے دی گئی ہے:


---*---*---*---

The author can be contacted at ehsanahmed000@gmail.com

Comments